۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فیصل مقداد

حوزہ/ شام کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل مقداد تین روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئے ہیں، وہ جمعرات کی رات دیر گئے ہندوستان کے پہلے دورے پر پہنچے تھے تاکہ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بات چیت کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل مقداد تین روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئے ہیں، وہ جمعرات کی رات دیر گئے ہندوستان کے پہلے دورے پر پہنچے تھے تاکہ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بات چیت کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل مقداد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے جمعرات کی شب دہلی پہنچے۔ شام کے وزیر خارجہ اپنے پہلے دورہ ہندوستان کے دوران سب سے پہلے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ اپنے دورے کے دوران ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے بھی ملاقات کریں گے۔

شام اور ہندوستان کے درمیان تعلقات مضبوط، دہلی میں فیصل مقداد کا پرتپاک استقبال

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے فیصل مقداد کی دہلی پہنچنے کی تصویر ٹویٹ کی اور لکھا:"شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کو ان کے ہندوستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید۔ ایک نتیجہ خیز دورے کے منتظر ہیں۔"

آپ کو بتا دیں کہ شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد تین دن تک ہندوستان میں قیام کریں گے اور وہ پیر کی صبح واپس شام جائیں گے، وہ جمعہ کو ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .